• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور ، سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی، 2 سوٹن مچھلی ضبط

مظفرآباد،میرپور(نامہ نگار،صباح نیوز)وزیر جنگلات وفشریز سردار میر اکبر خان کے حکم پر ڈی ایف ا و میرپور راجہ جہانزیب  نے فشریز میرپور کاچارج ملتے ہی مچھلی سمگلروں کیخلاف بڑی کارروائی شروع کر دی، 2 سوٹن مچھلی  اور ڈیم میں لگائے گئے ڈھائی سو غیر قانونی جھال بھی ضبط کرکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز معطل کردیئے گئے ، فاریسٹ ڈویژن میرپور کے جملہ رینج آفیسرز کو منگلا ڈیم سے غیر قانونی طور پر مچھلی کاشکار کرنے پر فوری ایکشن لینے کی بھی ہدایات جاری کردی گئیں ۔ذرائع کے مطابق وزیر جنگلات کے دورہ میرپور کے موقع پر شہریوں نے شکایت کی تھی کہ محکمہ فشریز کے متعلقہ آفیسران واہلکاران کی ملی بھگت سے روزانہ سینکڑوں ٹن مچھلی دیرینہ اور دیگر ایاز میں سمگل کردی جاتی ہے ۔ جس پر وزیر جنگلات وائلڈ لائف فشریز ہے ڈی ایف او میرپور کو فشریز کااضافی چارج دیدیا ہے ۔ راجہ جہانزیب خضر نے وزارت کی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے فاریسٹ چیک پوسٹ منگلا سے 2 سوٹن مچھلی ضبط کردی اور منگلاڈیم سے تقریبات دوسوجال بھی ضبط کرلیے جن کے ذریعہ غیر قانونی شکار کرکے دیگر علاقوں میں سمگل کرکے مال کمایا جاتا تھا۔ شہریوں  نے محکمہ فشریز  کی  ان کارروائیوں پر اظہار اطمیان کیا ہے۔
تازہ ترین