• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلیسیما میں مبتلا بچوں کی مدد حکومت کی ذمہ داری ہے، غوث علی شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سید غوث علی شاہ نےکہاکہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تھیلیسیمیا میں مبتلابچوں کی مددکرے جبکہ اس مرض کی روک تھام کے لئے بہتراقدامات بھی کرے۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے کاشف اقبال تھیلیسیمیاسینٹر کا دورہ کے دوران کیا اورمریض بچوں اوران کے والدین سے ملاقات کی۔کاشف اقبال تھیلے سیمیا سینٹر کے فائونڈنگ ممبرڈاکٹرظفرخان نے کہاکہ تمام مخیر حضرات کوچاہئے کہ وہ اس تھیلے سیمیا سینٹر کادورہ کریں اور ان ننھے پھولوں کی جانیں بچانے کے لئے اپناکردارادا کریں۔سائرہ کیانی نے کہا کہ اس بیماری کا خاتمہ کرنے کے لئے نصاب میں بھی اس مضمون کو شامل کیا جائے تاکہ شادی سےقبل دولہے اور دلہن اپنا تھیلے سمیا کاٹیسٹ کرالینا چاہئے۔سینٹرکے چیئرمین محمداقبال نے کہ کراچی کے سینٹرمیں 6سوسے زائدبچے رجسٹرہیں جن کو ہر ماہ 12سو سے زائدبلڈ بیگ لگائے جاتے ہیں اور آئے روزخون کی کمی ہوتی ہے جس پر نوجوانوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ سال میں دو بارخون کاعطیہ ضرورکریں ورنہ اپنی سالگرہ پر ایک بوتل خون عطیہ کرنے سے بچوں کی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں۔کنیزاقبال نے کہا کہ کاشف اقبال تھیلے سیمیا سینٹر میں صرف کراچی سےہی نہیں بلکہ سندھ اور دیگرصوبوں سے بھی آنے والے بچوں کومفت خون لگایاجاتاہے اور دیگرادویات اور کھانے پینابھی مفت فراہم کیاجاتاہے تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا بھی نہ کرناپڑے۔
تازہ ترین