لاس اینجلس (جنگ ڈیسک) ہولی وڈ اسٹار ہوجیک مین جب فلم لوگن کے پریمیئر میں شریک ہوئے تو ان کی ناک پر ایک چھوٹی سی مرہم کی پٹی موجود تھی، اس حوالے سے اداکار نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ ان کا ایک بار پھر جلد کے سرطان کا علاج ہوا ہے۔تاہم ہو جیک مین کا کہنا ہے کہ اب وہ ٹھیک ہیں۔انہوں نے جمعہ کی شب برلن فلم فیسٹیول کی ڈیبیو فلم کے موقع پر ان کی خیریت دریافت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ہو جیک مین نے ٹوئٹر پر انکشاف کیا کہ انہیں ناک پر ایکبار پھر بیسل سیل کارسی نوما ہوگیا تھا اور اداکر نے ناک پر مرہم پٹی کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ گھر سے نکلتے ہوئے سن اسکرین لازمی استعمال کریں۔تاہم ان کی توجہ اس وقت فلم لوگن پر مرکوز ہے،جو برلن فلم فیسٹیول کے مقابلے میں شامل ہے۔اداکار نے کہا کہ میں کامک بک مووی میں نظر نہیں آنا چاہتا تھا۔مجھے اس حوالے سے کوئی خدشات موجود نہیں،یہ فلم غیر معمولی،بہت مختلف اور میرے خیال میں حیرت انگیز ہے۔