• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاجول نے کرن جوہر سے دوستی ختم کرنے سے متعلق چپ توڑ دی

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ کاجول نے ہدایتکار کرن جوہر سے 25سالہ دوستی ختم ہونے سے متعلق چپ توڑتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان بہت کچھ ہوا جس سے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتی۔بولی وڈ اسٹار کاجول اور ہدایتکارکرن جوہر نے فلم نگری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دیں اور دونوں کے درمیان 25 سال تک دوستی کا رشتہ بھی قائم تھا لیکن گزشتہ سال فلم’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی ریلیز کے موقع پر دونوں کی گہری دوستی اچانک ختم ہوگئی تھی جس پر کرن جوہر نے دکھ کا اظہار کیا تھا تاہم اب کاجول بھی میدان میں آگئی ہیں۔بولی وڈ اداکارہ کاجول ایک تقریب میں پہنچیں جہاں کرن جوہر سے دوستی ختم ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے رشتے واقعی کافی مشکل ہوتے ہیں جنہیں سنبھالنا آسان بھی نہیں ہوتا، میرے پاس بولی وڈ کے بارے میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے لیکن میرے اور کرن کے درمیان کافی کچھ ہوا ہے جس سے متعلق کچھ نہیں کہنا چاہتی۔واضح رہے کہ کاجول کے شوہر اجے دیوگن نے ہدایتکار کرن جوہر پر اپنی فلم’’شیوے‘‘ کو ناکام بنانے کا الزام عائد کیا تھا جس پر اداکارہ نے بھی شوہر کی حمایت کرتے ہوئے 25 سالہ دوستی ختم کر دی تھی۔
تازہ ترین