• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد خان کی کمی کو بہت محسوس کرتا ہوں،ڈائریکٹر کپور اینڈ سنز

ممبئی (جنگ ڈیسک) فواد خان کی بولی وڈ فلم کپور انڈ سنز کے ڈائریکٹر شکون باترا نے انڈین ایکسپریس سے خصوصی بات چیت میں کہا ہے کہ وہ فواد خان کی کمی کو بہت محسوس کرتے ہیں، میں ان کی کمی کو اس لئے محسوس کرتا ہوں کیونکہ وہ بہت اچھے انسان اور پیارے ساتھی ہیں۔ ہم بھارتی دنیا بھر میں کام کررہے ہیں،ہم اسے قانونی سمجھتے ہیں بالکل اسی طرح اگر کوئی ہمارے ملک میں قانونی طریقے سے کام کرنا چاہے تو اس کیلئے راستے کھلے ہونا چاہئے۔یہدو طرفہ راستہ ہونا چاہئے۔فلم کپور اینڈ سنز میں فواد خان کا کردار راہول ہم جنس پرست تھا،عموماََ فلموں میں ایسے کرداروں میں نسائیت دکھائی جاتی جبکہ فواد خان کا کردار ایسا نہیں تھا،اس حوالے سے فلم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ میں ہم جنس پرست آدمیوں کے اسٹیریو ٹائپ تصور کے خلاف تھا اور مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کے فلم بینوں نے اسے پسند کیا۔حال ہی میں بولی وڈ انڈسٹری پر ہونے والے حملوں کے بارے میں ڈائریکٹر نے کہا کہ وہ ان کی وجہ سے خود پر دباؤ محسوس کرتے ہیں،مگر میرا نہیں خیال کہ یہ مجھے کہانی سنانے سے روک سکیں گے۔کچھ ایسی ایرانی فلمیں بھی ہوتی ہیں جنہیں ہم سے بھی زیادہ بدتر سینسر کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اس لئے میں اپنے سینسر بورڈ کو اس نظر سے نہیں دیکھتا،مگر ہاں مگر بعض اوقات ایسا ہوتا ہے، یہ اس کہانی پر منحصرہے جو آپ سنانا چاہتے ہیں۔خوش قسمتی سے میں جو کہانیاں سنانا چاہتا ہوں،میں انہیں بغیر کسی مسئلے کے بیان کرسکتا ہوں۔
تازہ ترین