• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم 'رنگون" سال 2017 کی بہترین فلموں میں سے ہو گی،کرینہ کپور

ممبئی (ایجنسیاں) کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان اور شاہد کپور کی آنے والی فلم ʼرنگون" سال 2017کی بہترین فلموں میں سے ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم میرے لئے بہت جذباتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ اس فلم کو ساجد پروڈیوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی فلم "ویرے دی ویڈنگ "کے حوالے سے کہا کہ ہم مئی میں فلم کی عکسبندی دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے فلم کی کہانی کے بارے میں کہا کہ اس کی کہانی 4مختلف خواتین کی زندگیوں پر مشتمل ہے جو کہ متاثر کن ہو گی۔
تازہ ترین