• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکاری میں حاصل مقام مداحوں کے مرہون منت ہے،لتا منگیشکر

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کو2017کے لیجنڈری ایوارڈ سے نوازا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکرکو فلم نگری میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ایشیا پیسفک برانڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے لیجنڈری ایوارڈ دیا گیا ہے۔گلوکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایوارڈ کے ہمراہ اپنی تصویر جاری کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اورکہا کہ انھوں نے گلوگاری کے شعبے میں جو مقام حاصل کیا ہے کہ وہ ان کے مداحوں کی مرہون منت ہے۔
تازہ ترین