• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن:پہلا موڈیسٹ فیشن ویک،حجاب اور گاؤنز پہنے ماڈلز کی ریمپ پر واک

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں اپنی نوعیت کے پہلے فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں اسلامی کلچر کی عکاسی کرتے ملبوسات میں باحجاب ماڈلزنے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ لندن میں منعقدہ اس پہلے موڈیسٹ فیشن ویک میں دلکش ماڈلز جب ریمپ پر پہنچیں تو حجاب اورہیم لائن لانگ گاؤنز دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئے جو جدید فیشن کے تقاضوں پر بھی پورا اُتر رہے تھے۔دلکش رنگ، بہترین اسٹائلنگ، خوبصورت اسکارف اور حجاب کے منفرد انداز سے سجے اس فیشن ویک میں اسلامی کلچر کو جدید فیشن کے مطابق پیش کیا گیا اور اسی حوالے سے ملبوسات کے ڈیزائن کا بھر پور خیال رکھا گیا۔اس رنگا رنگ فیشن ویک میں مختلف مسلم ڈیزائنرز کے تیار کردہ ایسے ملبوسات نمائش کیلئے پیش کئے گئے جن میں اسلامی ثقافت اورمقامی فیشن کے امتزاج کو مشترکہ طور پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔کئی مقبول ڈیزائنرز نے نہایت منفرد ملبوسات پیش کیے جن میں مشرقی اور مغربی دونوں ملبوسات کا عکس نظر آیا جبکہ با حجاب ماڈلز کے ملبوسات شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ لوگوں نے اس فیشن شو کوبیحد اہمیت دی اور ڈیزائنرز کی کاوش کو سراہتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
تازہ ترین