• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوانکا ٹرمپ کا پرفیوم ایمازون پر سب سے زیادہ فروخت

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ان کی بیٹی ایوانکا کا کاروبار بھی چمک اْٹھا ہے۔جی ہاں امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق معروف امریکن ای کامرس ویب سائٹ ایمازون پر ایونکا ٹرمپ برانڈ کا پرفیوم بیسٹ سیلر بن گیا ہے۔گذشتہ ہفتے ایمازون کی پرفیوم اور خوشبوؤں کی کیٹیگری میں ایوانکا ٹرمپ کا پرفیوم حیرت انگیز طور پر سب سے زیادہ فروخت ہوا۔ واضح رہے کہ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ایک مہم کا آغاز ہوا تھا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ٹرمپ اور ان کے خاندان کے ناموں سے منسوب اشیاء کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔
تازہ ترین