• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاندان کو قریب لانے کی کوشش کررہی ہوں،انجیلینا جولی

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا دل پگھل گیا، کیا واپسی کا راستہ اب بھی کھلا ہے، انجلینا جولی کہتی ہیں کہ وہ ایسا راستہ نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں جو ان کے خاندان کو قریب لائے، جولی کا یہ بیان کہیں بریڈ پٹ کے لیے نرمی کا اشارہ تو نہیں۔2016کا ستمبر ہولی وڈ کی سب سے ہٹ جوڑی کے لیے ستم گر ثابت ہوا، جب انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے اپنے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا اور اس دراڑ کے پانچ مہینے بعد انجلینا جولی نے چپ کا تالا توڑا، ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ علیحدگی کا فیصلہ آسان نہیں تھا،، وہ بہت مشکل وقت تھااور اب بھی ہمارا خاندان مشکل وقت سے گزر رہا ہے، لیکن اسی انٹرویو میں انجلینا جولی نے نرمی کا اشارہ بھی دے ڈالا اور کہا کہ ان کے لیے بچے سب سے اہم ہیں اور وہ ایسا راستہ نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں جو ان کی فیملی کو مضبوط بنائے اور ایک دوسرے کے قریب لائے۔ خاندان کو قریب لانے کی کوششیں کہیں یہ اشارہ تو نہیں کہ انجلینا جولی نے واپسی کا دروازہ کھلا رکھا ہے۔
تازہ ترین