• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرنلڈ شوارزنیگر کی نئی ایکشن فلم’آفٹر میتھ‘کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) ہولی وڈ کے صفِ اول کے ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارزنیگر کے تھرل اور ڈرامے سے بھرپور نئی ایکشن فلم’آفٹر میتھ‘کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ حقیقی واقعات پر مبنی اس سنسنی خیز فلم میں ہدایتکاری کے فرائض ایلیؤٹ لاسٹر نے نبھائے ہیں جبکہ فلم کی کہانی 2012میں رونما ہونیوالے ایک ایسے حادثے کے گرِد گھوم رہی ہے جس میں وِکٹر نامی شخص کی بیوی اور بچہ جہاز کریش ہونے کی وجہ سے جان گنوا دیتے ہیں تاہم غمزدہ شخص وِکٹر ائیر ٹریفک کنٹرولنگ آفیسر کو حادثے کا سبب قرار دیتا ہے اورذاتی طور پر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیتا ہے۔ڈیرن افرونسکی اورپیٹر ڈیلبگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار معروف ہولی وڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگرنبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اسکاٹ میک نائیری، میگی گریس اور مارٹن ڈینوون شامل ہیں۔ 10.5ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی تھرل اور ڈرامے سے بھرپور یہ سنسنی خیز فلم لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت7اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
تازہ ترین