• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ای میل ایڈریسletters@janggroup.com.pk
ملاوٹ مافیا کا علاج کیا جائے
آج کے دور میں مادہ پرستی اس قدر عروج پر ہے کہ لوگ اشیائے خورو نوش میں بھی ملاوٹ سے باز نہیں آتے۔ جس کا نتیجہ روز بروز نئی نئی بیماریوں کی صورت میں نکلتا ہے۔ حتیٰ کہ مارکیٹ سے صاف پانی کے نام پر ملنے والے منرل واٹر میں بھی 52فیصد کیمیکل شامل کئے جاتے ہیں۔ بازار میں خالص دودھ کے نام پر طرح طرح کے کیمیائی مواد کی آمیزش ملتی ہے۔ دکاندار دودھ کو گاڑھا بنانے کے لئے مضر صحت اجزا دودھ میں شامل کرتے ہیں جس کی وجہ سے بہت سے موذی امراض پھیل رہے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ اشیائے خورونوش میں ملاوٹ کر کے لوگوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے اور محکمہ فوڈ کو چند ایک شہروں میں فعال کرنے کی بجائے ملک بھر میں فعال کیا جائے ۔ (صنم کاظمی)
s.kazmi72@gmail.com

.
تازہ ترین