• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گرد درگاہوں ومزارات کونشانہ بنارہے ہیں، بلال قادری

خیرپور (بیورو رپورٹ) سنی تحریک کے سربراہ محمد بلال سلیم قادری نے کہاہے کہ دہشت گرد دینی اور روحانی درگاہوں و مزارات کو نشانہ بنا رہے ہیں درندہ صفت انسان دشمن  فورسز اور پولیس پر بھی حملے کر رہے ہیں، حالات بہت خراب ہیں، ملکی سلامتی کے  لیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ وہ خیرپور میں غوث الا عظم کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس میں سندھ بھر کے ہزاروں افراد شریک ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت  گر دی بڑا ناسور بن چکی ہے پوری قوم کو تشویش ہے۔ لعل شہباز قلندر کا سانحہ سب کے لیے لمحہ فکر ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت  گرد پہلے فورسز اور علماء کرام پر حملے کر رہے تھے اب انہوں نے صوفی درگاہوں اور مزارات پر دہشت گر دی شروع کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوفی درگاہوں سے دنیا کو امن کا پیغام جا تا ہے دہشت گر د امن نہیں چاہتے دہشت گر د انسانیت کے دشمن ہیں مسلسل دہشت گردی کی وجہ سے عبادت گاہیں اور ملکی سلامتی خطرے میں  ہے۔ دہشت گر دوں کا صفایا کر نے  کے لیے حکومت کو تمام مصلحتیں چھوڑ کر کارروائیاں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ قوم پاک فوج کے ساتھ ہے پاک فوج کو دہشت گر دوں کا صفایاکرنے میں ہمارا  بھرپور تعاون حاصل ہو گا۔ محمد بلال سلیم قادری نے کہاکہ سنی تحریک دن بدن مضبو ط ہو رہی ہے  انہوں نے کہاکہ وہ سنی تحریک کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ کانفرنس سے پیر سید سردار علی شاہ  جیلانی ،محبوب علی سہتو، طاہر قادری ،وحید الرحمان قادری اور دیگر نے خطاب کیا ۔
تازہ ترین