• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کے سابق دور میں کروڑوں کی کرپشن ہوئی،جام جان مغل

خیرپور (بیورو رپورٹ) کرپشن مخالف تحریک کی جانب سے کرپشن کے خلاف تحریک تیز کر دی گئی ہے شہر کی سڑکوں پرسابق  سندھ حکومت کے 8سالہ دور میں کی گئی کروڑوں روپے کی کرپشن کے خلاف بینرز لگا دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرپشن مخالف تحریک کی جانب سے کرپشن کے خلاف تحریک مزید تیز کر دی گئی ہے تحریک کے کارکنوں نے شہر کی سڑکوں پر سابق سندھ حکومت کے 8سالہ دور میں کی گئی کروڑوں روپے کی کرپشن کے خلاف بینرز لگائے جبکہ کارکنوں نے ایوان صحافت کے سامنے احتجاجی مظاہرو کیا۔ تحریک کے چیئرمین جام جان محمد مغل نے مظاہرے کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ سابق سندھ حکومت کے 8سالہ دور میں سندھ کے تمام سرکاری محکموں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔جیالوں نے نوکریاں فروخت کرنے کا کاروبار کیا۔ میرٹ کا جنازہ نکالا تعلیم و صحت کے شعبے تباہ کئے پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ نے پینے کے پانی کے منصوبوں میں بڑے پیمانے پر گھپلے کئے ہم کرپشن کے پیسے واپس کرانے اور کرپشن میں ملوث ملزمان کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے لیے تحریک شروع کی ہے سکھر اور خیرپور میں احتجاجی مظاہرے کرنے کے بعد اب ہم اسلام آباد جائیں گے اور پارلیمنٹ اور چیئرمین نیب کے دفتر کے سامنے دھرنے دیں گے۔   
تازہ ترین