• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
وکلا کی ہڑتال تھی۔
آئے دن ہوتی ہی رہتی ہے۔
ایڈووکیٹ صاحب نے سوچا کہ فرصت ہے۔
آج بیٹے کے ٹیچر سے ملنا چاہئے۔
اسکول کھلا تھا، پڑھائی بند تھی۔
اساتذہ کی ہڑتال تھی۔
آئے دن ہوتی رہتی ہے۔
ماسٹر صاحب نے سوچا کہ فرصت ہے۔
آج ڈاکٹر سے چیک اپ کروانا چاہئے۔
اسپتال کھلا تھا، او پی ڈی بند تھی۔
ڈاکٹروں کی ہڑتال تھی۔
آئے دن ہوتی رہتی ہے۔
ڈاکٹر صاحب نے سوچا کہ فرصت ہے۔
آج مطالبات منوانے کے لئے مقدمہ کرنا چاہئے۔
عدالت کھلی تھی، سماعت بند تھی۔
وکلا کی ہڑتال تھی۔
آئے دن ہوتی رہتی ہے۔
تازہ ترین