• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت:فلمی اداکارہ سے ریپ کے شبہے میں تین افراد زیر حراست

کراچی(نیوزڈیسک) بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں پولیس نے معروف فلمی اداکارہ کے اغوا اور ان سے ریپ کے شبہے میں تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اداکارہ نے الزام عائد کیا تھا کہ جمعے کی رات جب وہ ایک فلم کی ڈبنگ کے لیے جارہیں تھیں تو راستے میں تین افراد نے ان کی گاڑی روک کر انہیں گاڑی کے اندر ہی دو گھنٹے تک زیادتی کا نشانہ بنایا اور انہیں دھمکی دی کہ ان کے ریپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر عام کردی جائیں گی،پولیس نے اداکارہ کے ڈرائیور اور مزید 2افراد کو گرفتار کیا ہے تاہم مرکزی ملزم اور اداکارہ کے سابق ڈرائیور سمیت ابھی تین افراد کی تلاش جاری ہے۔
تازہ ترین