• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف فوٹوگرافر جمال ترہ کئی فوٹو جرنلزم کے عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب

کوئٹہ (نمائندہہ جنگ) کوئٹہ کے سینئر صحافی اورمعروف فوٹوگرافر جمال ترکئی فوٹو جرنلزم  کے عالمی ایوارڈ کیلئے منتخب ہوگئے وہ یہ ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی صحافی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق صحافت کی دنیا میں مذکورہ عالمی ایوارڈ کے لئے اسی ہزار افرد کو نامزد کیا گیا تھا جس میں کوئٹہ یونین آف جرنلسٹس جنرل سیکرٹری جمال خان ترہ کئی نے فوٹو جرنلزم کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔وہ اپریل  میں ای پی اے آفس جرمنی جائیں گے جہاں سے ایوارڈ لینے کے لئے وہ امریکہ اور ہالینڈ کا سفر کریں گے ۔ واضح رہے کہ جمال ترہ کئی کئی مقامی اخبارات اور ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی سے بھی بطور فوٹو جرنلسٹ وابستہ ہیں وہ صحافیوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں سے بھی وابستہ رہے اور اہم عہدوں پر کام کیا۔ دریں اثناءکوئٹہ یونین آف جرنلسٹس نے اپنے ایک بیان میں  جمال ترکئی کو فوٹو جرنلزم کا عالمی ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمال نے انتہائی نامساعدحالات میں جرنلزم سے وابستہ رہ کر پیشہ ورانہ خدمات سرانجا م دیں جس پر ان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے بیان میں اس امید کااظہار کیا گیا ہے کہ جمال ترہ کئی مستقبل میں بھی اسی محنت اور جانفشانی کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
تازہ ترین