• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان کشیدگی ختم کرانے کیلئے کرداراداکرنے کوتیارہیں،اسفندیارولی

چارسدہ (نمائندہ جنگ،این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب غضب کے بعد ریاست کے خلاف منظم جنگ ختم ہو چکی ہے، انفرادی سوچ کی جنگ ملٹری آپریشن سے ختم نہیں ہو سکتی۔ پاک افغان کشیدگی ختم کرنے کیلئے کرداراداکرنے کوتیارہیں،پنجاب میں رینجرزآپریشن خوش آئند، انگریز کی کھینچی ہوئی لکیر مزید بر داشت نہیں،نیشنل ایکشن پلان پر اس جذبے سے کام نہیں کیا گیا جس کی توقع تھی۔پاک افغان کشیدگی ختم کرنے کیلئے مثبت کر دار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ وہ ولی باغ چارسدہ میں اے این پی کے تھنک ٹینک اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ تھنک ٹینک اجلاس میں حیدر ہوتی، غلام بلور، شاہی سید، سردار اصغر خان اچکزئی، افراسیاب خٹک، بشریٰ گوہر، ستارہ آیاز، سردار حسین بابک، سید عاقل شاہ،، زاہد خان، واجد علی خان اور دیگر نے شرکت کی۔ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ فاٹا ادغام کے حوالے سے انگریز کے بعض حواری عجیب وغریب تاویلیں پیش کر کے مزید درد سر بڑھا رہے ہیں مگر انگریز کی کھینچی ہوئی لکیر مزید بر داشت نہیں کی جا سکتی۔ خود کو پختون کہنے والے پختونوں کیخلاف فیصلے میں شامل ہے۔ فاٹارقبے کے لحاظ سے پاکستان کاحصہ ہے مگرکچھ عناصر نارواسلوک کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ فاٹا کے ادغام کا فیصلہ جلد نہ کیا گیا تو 12مارچ کواسلام آباد میں فاٹا کے عوام کے احتجاجی مظاہرے میں اے این پی کے جلوس کی قیادت وہ خود کرینگے۔
تازہ ترین