• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی منافع بخش تقسیم کار کمپنیاں خسارے کا شکار ہیں، سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )پیپلزپارٹی کے  رہنما اور سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے وزارت پانی وبجلی کے دعووں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں بجلی کی منافع بخش تقسیم کار کمپنیاں اب خسارے کا شکار ہیں۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا خسارہ 40 ارب روپے سے زائد ہے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ وزارت پانی وبجلی اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے وزارت پانی وبجلی کے حکام کاسہ لیسی میں مصروف ہیں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا خسارہ دیکھنے کے لیے نیپرا کی رپورٹ پڑھی جائے نیپرا کی رپورٹ میں وزارت پانی وبجلی کے دعوے کا پول کھل گیا ہے، انہوں نے کہا کہ 2016 میں بجلی کی سات تقسیم کار کمپنیا ں خسارے میں رہیں۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ٹرا نسمیشن لاسز کم کرنے میں ناکام رہیں، 2013 کے بعد ٹرانسمیشن لاسز میں اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین