• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں رینجرز بلانے کا فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر کیا گیا،حکومتی ذرائع

اسلام آباد(حذیفہ رحمان)پنجاب میں رینجرز بلانے کا فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب  نے ایپکس کمیٹی اجلاس میں رینجرز کو بلانے کی تجویز دی تھی۔ پنجاب حکومت آرٹیکل147 کے تحت رینجرز کواپنے اختیارات نہیں دے گی، رینجرز کوپولیس کے اختیارات بھی حاصل نہیں ہونگے۔ رینجرز متعلقہ ضلع کے ڈی پی او اور انچارج سی ٹی ڈی کےساتھ مل کر کاروائی کرنے کی پابند ہوگی۔وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد صوبے میں جوائنٹ آپر یشن کمیٹی بنائی جائےگی ۔ جس میں صوبائی حکومت، رینجرز اور فوج کے سینئر افسران شامل ہونگے۔رینجرز کو رینجرز ایکٹ7،  10اورATAکے تحت بلایا جارہا ہے۔رینجرز تمام آپریشن سے متعلق رپورٹ ہر ماہ کمیٹی کو پیش کرے گی۔حکومت پنجاب کے سینئر ذرائع کے مطابق پنجاب میں رینجرز کو بلانے کی تجویز ایپکس کمیٹی میں وزیراعلی پنجاب اور حکومت کی طرف سے دی گئی تھی اس حوالے سے عسکری حکام کا کوئی دباؤ نہیں تھا۔ سینئرحکومتی ذرائع نے روزنامہ جنگ کو بتا یا ہےکہ پنجاب حکومت دہشتگردی کےخلاف آپریشن میں سی ٹی ڈی کی کاروائیوں سے مکمل مطمئن تھی اور اس بار اپیکس کمیٹی اجلا س میں عسکری حکام کی جانب سے بھی رینجرز کو بلانے کے لئیے کوئی دباؤ نہیں تھا۔
تازہ ترین