• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میںخودکش حملے کا انتباہ، حملہ آور کا نام اسامہ ہے،سیکورٹی اداروں کو مراسلہ

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )قابل اعتماد ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی طرف سے ایک خود کش بمبار تیار کیا گیا ہے جس کا نام اسامہ ولد علی محمد ہے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اس امر کا خدشہ ہے کہ یہ خود کش بمبار جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں ممکنہ طور پر کاروائی کرسکتا ہے مراسلہ کے مطابق اسامہ اور اسکا بھائی پشاور میں زیر تعلیم رہ چکے ہیں جن کے زیر تعلیم رہنے کے دورانیہ کا علم نہیں ہوسکا، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں بھی ممکنہ طور پر دہشت گردی کے منصوبہ ساز نام غزالی ہے مراسلہ میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر زور دیاگیا ہے کہ دہشت گردوں کی ممکنہ کاروائیوں کے تدارک کیلئے اہم عمارتوں ہسپتالوں اور سکولوں سمیت تمام مقامات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں۔
تازہ ترین