• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگالی اور افغان سمیت 10ہزار مزدوروں کا بغیر ڈیٹا کام کرنے کا انکشاف

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے سانحہ سیہون شریف کے شہداء کی باقیات گندے میں نالے میں پھینکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ گڈانی شپ بریکنگ جیسے حادثات کی روک تھام کے لئے شپ بریکنگ انڈسٹری میں ملازمین کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جائیں،شپ انڈسٹری میں کام کرنیوالے ملازمین کو ریگولر اور غیر ملکی ملازمین پر ترجیح دی جائے جبکہ کمیٹی کے چیئرمین بابر نواز نے کہا ہےایسا نہ ہو یہ مزدور خود کش حملوں میں استعمال ہو جائے،دہشت گرد مزدوروں کی غربت کا استحصال کر سکتے ہیں،اگر مزدوروں کا پتہ نہیں تو وہ کسی بھی کارروائی میں استعمال ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مزدوروں کا ریکارڈ مرتب کیا جائے اور ان کی شناختی دستاویزات مکمل حاصل کی جائیں،18ویں آئینی ترمیم انتظامی امور چلانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔اجلاس کے دوران انکشاف کیا گیا ہے کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈپر بنگالی اورافغان سمیت 10ہزارمزدوربغیر کسی ڈیٹا کے کام کرتے ہیں۔
تازہ ترین