• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہروفیروز:پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کیلئے مائیکرو پلان ترتیب

پڈعیدن (رپورٹ غلام حیدر آکاش ))ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز ڈاکٹر وسیم علی کی ہدایات پر محکمہ صحت ،نیشنل اسٹاپ پولیو پروگرام اور عالمی ادراہ صحت کے پی ای او کے تعاون سےضلع میں تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے مائکروپلان کی از سر نو ترتیب اور ای پی آئی کے حفاظتی ٹیکے لگانے کے ساتھ مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے پانچ سال سے کم عمر بچوں، شادی شدہ جوڑوں اور گھروں کےاعداد وشمار اکٹھا کرنے کیلئے ضلع بھر میں مائکروسینسز کا فیلڈ ورک مکمل کرلیا گیا ہے۔یہ بات نیشنل اسٹاپ آفیسر اور انچارج مائکرو سینسز نوشہروفیروز ڈآکٹر لبنیٰ علی اکبر نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع نوشہروفیروز میں عوام کوصحت کی سہولتوںکی فراہمی کے لئے نیشنل ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد کرانےاور انسداد پولیو مہم کے دوران تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا اور ای پی آئی کے حفاظتی ٹیکوں کے متعلق معلومات کے علاوہ ماں اور بچے کے صحت کے بارے میں اعداد و شمار اکٹھا کرنے میں مدد ملے گی، انہوں نے مزید کہا کہ ضلع نوشہروفیروز کے سرحدی علاقوں بالخصوص لاڑکانہ ، جامشورو اور دادو سے ملنے والے کچے کے علاقوں میں بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلانے اور دیگر صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لے اس سروے سے سے استفادہ کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو کام کے مطابق حدف مقرر کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
تازہ ترین