• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ”فقرے ٹو“ ایکشن اور ایڈونچر بھر پورہوگی،علی فضل

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار علی فضل کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ”فقرے ٹو“ ایکشن اور ایڈونچر بھر پورہوگی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ”فقرے“ کی کامیابی سے حوصلہ افزا ہوکر فلمساز اس کا سیکوئل بنا رہے ہیں، جس کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔علی فضل نے کہا کہ فلم ریچا چڈھا کا کردار پہلے سے زیادہ لطف اندوز ہوگا، فلم ایڈونچر اور ایکشن سے بھری ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم کا سیکوئل بنانا ہمیشہ ہی خطرناک ہوتا ہے۔ ریچا چڈھا نے کہا اس فلم میں اعلی سطح کی تخلیقی صلاحیت دیکھنے کو ملے گی۔واضح رہے کہ فلم” فقرے“ میں علی فضل اور ریچا چڈھا کے علاوہ پلکت سمراٹ بھی تھے۔فلم کے سیکوئل میں بھی یہی ستارے نظر آئیں گے۔
تازہ ترین