• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کا یش چوپڑا کی فلم "اتفاق" کے ریمیک کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے یش چوپڑا کی فلم "اتفاق" کے ریمیک پرجونو اور ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ 1969 میں بنائی جانے والی فلم کے ہدایت کار یش چوپڑا اوراسے بی آر چوپڑا نے پروڈیوس کیا تھا ۔جس میں راجیش کھنہ اور نندو نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق فلم کے ریمیک میں پہلی بار سوناکشی سنہا اور سدھارتھ ملہوترا اکھٹے جلوہ گر ہوں گے ۔ فلم "اتفاق" شاہ رخ خان کی پروڈکشن ریڈ چیلیز اور کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جارہی ہے اور اس کے ہدایت کارابھے چوپڑا ہیں ۔
تازہ ترین