• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچھی صحت کیلئے روزانہ 30منٹ چہل قدمی کرنا چاہیے، کنگنا رناوت

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی اسمارٹنس کا راز چہل قدمی کرنا بتا دیا۔ کنگنا نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ روزانہ کم از کم 30 منٹ کی چہل قدمی پر یقین رکھتی ہیں اس سے آپ اپنی صحت کے اعلیٰ اہداف با آسانی حاصل کر لیتے ہیں۔ کنگنا نے کہا کہ 6 سے 60 سال کی عمر کے ہر انسان کو اچھی زندگی گزارنے کے لئے لازمی ہر روز تیس منٹ کی واک کرنا چاہیے،روزانہ 10ہزار قدم اٹھانا آپ کی صحت کے ساتھ معجزے کر سکتا ہے۔
تازہ ترین