• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نندیتا داس فلم ”منٹو“ کی عکسبندی آئندہ ماہ شروع کرینگی

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ اور فلمساز نندیتا داس اپنی نئی فلم ” منٹو“کی عکسبندی آئندہ ماہ سے شروع کریں گی ۔اس حوالے نندیتا داس کا کہنا ہے کہ" منٹو" فلم ان کے لئے بہت بڑا پروجیکٹ ہے۔ معروف مصنف سعادت حسن منٹو پر بنائی گئی فلم میں اہم کردار کے لئے نواز الدین صدیقی کو کاسٹ کیا گیا ہے ۔ فلمساز و اداکارہ نندیتا نے کہا ہے کہ فلم کی عکسبندی 15 مارچ سے شروع کی جائے گی اور اس کے لئے تیزی سے کام جاری ہے ،فلم 1940 کے دورپر مبنی ہے ،فلم میں اہم کردار سعادت حسن منٹوکے لئے نواز الدین صدیقی کو کاسٹ کیا گیا ہے جبکہ دیگر اداکاروں کے ناموں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ فلم روایتی بولی وڈ گیتوں اور ڈانس فلم نہیں ہو گی بلکہ یہ ایک آزاد فلم ہو گی ،ہمارے پاس فلم کے لئے بڑا بجٹ نہیں ہے اس لئے فلم کی شوٹنگ جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔
تازہ ترین