• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان، 100انڈیکس ایک بار پھر 49ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کے روزملاجلارحجان رہا،  100انڈیکس ایک بار پھر 49ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیاتاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 2 ارب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج  میں سیمنٹ ،توانائی ،اسٹیل ،کیمیکل ،سیمنٹ اور گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 49000اور 49100پوائنٹس کی دو بالائی حدیں عبور کر گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت میں اضافے کی وجہ سے انڈیکس 49100 پوائنٹس کی سطح کو برقرار نہ رکھ سکا اور 49 ہزار پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ۔منگل کو کاروبارکے اختتام پر 100 انڈیکس میں85.97   پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے  100انڈیکس 48929.12پوائنٹس سے بڑھ کر 49015.09 پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح 95.95پوائنٹس کے اضافے سے  30انڈیکس 26512.87پوائنٹس ہوگیا جبکہ آل شیئرزانڈیکس 10.50پوائنٹس کم ہو کر 33241.60پوائنٹس پربندہوا۔منگل کے روزمارکیٹ کے سرمائے میں 2 ارب 80 کروڑ 81 لاکھ 75 ہزار 442 روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 97 کھرب 29 ارب 97 کروڑ 38 لاکھ 82 ہزار 345 روپے سے کم ہوکر 97 کھرب 27 ارب 16 کروڑ 57 لاکھ 6 ہزار 903 روپے رہ گیا۔منگل کومارکیٹ میں 34 کروڑ 31 لاکھ 20 ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 13 ارب روپے تک محدودرہی جبکہ پیرکے روز 34 کروڑ 42 لاکھ 87 ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو 14ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کے روزمجموعی طورپر 399 کمپنیوں کا کاروبارہواجس میںسے 148کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ، 233میں کمی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔
تازہ ترین