• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے کچی آبادیوں کو ماڈل سٹی بنانے کی تجاویز پرتوجہ نہیں دی،آباد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین محسن شیخانی نے کہا ہے کہ آباد نے کچی آبادیوں کو ماڈل سٹی بنانے کے لیے حکومت کو بارہا اپنی تجاویز پیش کی لیکن افسوس حکومت نے ان تجاویز پر کبھی بھی توجہ نہیں دی۔آباد کم آمدنی والے طبقے کو کم لاگت رہائشی سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔محسن شیخانی کا کہنا تھا کہ سی پیک کی وجہ سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے ، ملک دشمنوں کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی برداشت نہیں ہورہی، یہی وجہ ہے کہ سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے اور افرا تفری پھیلانے کے لیے دہشت گردی کی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔آباد ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ حالیہ کراچی آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کچی آبادیوں کو دہشت گردوں کی نرسریاں قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ تنگ اور ٹوٹے پھوٹے راستوں اور غیر منظم آبادی کی وجہ سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ آباد نے ان کچی آبادیوں کو ماڈل سٹی بنانے کے لیے حکومت کو بارہا اپنی تجاویز پیش کی لیکن افسوس حکومت نے ان تجاویز پر کبھی بھی توجہ نہیں دی۔
تازہ ترین