• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک منصوبے: چینی وفد کی چیئرپرسن ایس بی آئی سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی پیک منصوبوں میں چینی حکومت کو ایڈوائس دینے اور اور ان منصوبوں میں چینی حکومت کے ساتھ ملکر کام کرنے والی کمپنی چائنا انٹرنیشنل انجینئرنگ کارپوریشن کے 12رکنی وفد نے چینی انٹرنیشنل بزنس ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل وینگ پنگ کی قیادت میں چیئر پرسن سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ مسز ناہید میمن سے منگل کو ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔اس موقع پر منعقدہ اجلاس میں چیئر پرسن سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ مسز ناہید میمن نے حکومت چین کی جوائنٹ کوآرڈینشن کمپنی کے فیصلوں کے تحت سندھ اور کراچی میں پانی کی فراہمی کے منصوبوں اور پانی فراہمی کے موجودہ انفرااسٹرکچر میں بہتری لانے کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بنیاد وں پر منصوبوں میں سر مایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو نہ صرف خوش آمدید کہے گی بلکہ ان کمپنیوں کو ہرممکن سہولتیں اور مراعات بھی مہیا کرنے کا واضح پروگرام رکھتی ہے چیئر پرسن سندھ بورڈ آف انوسٹمنٹ ناہید میمن نے بتایا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پاکستا ن کا سب سے بڑا منصوبہ سندھ اینگرو کول مایننگ پروجیکٹ تھر میں لگایا گیا ہے جبکہ پاکستان کا پہلا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبہ حیدرآباد میر پور خاص ڈبل کیرج وے بھی سندھ میں ہی مکمل ہورہا ہے اس لحاظ سے سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے لئے موزوں ترین صوبہ ہے ۔اجلاس میں پانی کی فراہمی کے منصوبوں اور پانی کے موجودہ انفرااسٹرکچر میں بہتری کی اسکیموں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اس سلسلے میں پیشرفت پر اتفاق کیا گیا ۔
تازہ ترین