• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ای میل ،اسٹیٹ بینک نے تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایک جعلی ای میل پتہ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نام سے بنایا گیا ہے اور اس پتے سے ایک جعلی ای میل گردش کر رہی ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ ای میل کے وصول کنندہ کو کسی غیر ملکی حکومت سے بھاری مالیت کی رقم موصول ہوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ ای میل ملی ان میں سے بعض یہ معاملہ اسٹیٹ بینک کے علم میں لائے ہیں۔اسٹیٹ بینک عوام کے مفاد میں یہ وضاحت کرتا ہے کہ گورنراسٹیٹ بینک ، ان کے دفتر یا اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایسی کوئی ای میل جاری نہیں کی ہے، اور یہ عوام کو دھوکہ دینے اور ادارے کو بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے۔ اسٹیٹ بینک نے ان کوششوں کے پسِ پردہ شرپسند عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئےایک درخواست کراچی میں ایف آئی اے حکام کو دے دی ہے۔
تازہ ترین