• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزی منڈی میں قبضہ مافیا کے خلاف مہم جاری رہے گی، محمد آصف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ زراعت کے ذیلی ادارے مارکیٹ کمیٹی سبزی وفروٹ منڈی کراچی کے وائس چیئر مین محمد آصف نے کہا ہے کہ تجاوازت کے خاتمے کے ساتھ خالی ہونے والی اراضی حقیقی دعویداروں کو دی جائے گی، جن لوگوں کے پاس الاٹمنٹ کے اصل کاغذات ہیں وہ دکان کے حصول کے لئے رابطہ کریں ،جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اصل دکاندار باہر ہیں اور قبضہ مافیا منڈی میں دکانوں پر قبضہ کرکے بیٹھے ہیں بعض دکانداروں نے عدالت سے حکم امتناہی حاصل کرلیا ہے جن کے خلاف عدالت میں کیس داخل کیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کا کوئی عملہ لینڈ مافیا کے ساتھ ملوث پایا گیا تو اس کو ملاز مت سے فارغ کرنے کے لئے حکومت سے درخواست کی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ ماضی میں لوگوں نے جعلی کاغذات پر دکانوں پر قبضہ کیا ہوا ہے اور عدالت سے امتناہی لا کر اپنے آپ کو مالکان ظاہر کررہے جبکہ یہ سب لوگ فراڈ ہیں ، مارکیٹ کمیٹی نے قبضہ مافیا کو کسی قیمت پر معاف نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین