• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعش کو شکست کیلئےبدعنوانی کا خاتمہ،فوجی بجٹ میں جوابدہی لاگو کی جائے،ٹرانسپیرنسی

برلن (آئی این پی، جنگ نیوز) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دولتِ اسلامیہ کو شکست دینا اس وقت تک ممکن نہیں جب تک بدعنوانی کے اس ماحول کو ختم نہیں کیا جاتا جو اس شدت پسند تنظیم کو پھلنے پھولنے میں مدد دے رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل امریکا اور برطانیہ سمیت مغربی ممالک کی حکومتوں پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بدعنوانی کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتی رہی ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی اس رپورٹ میں ان ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوجی بجٹ میں جوابدہی کو سختی کے ساتھ لاگو کرنے کی کوشش کریں۔ رپورٹ کے مطابق بدعنوانی اور اس سے پیدا ہونے والے حالات لوگوں کو دہشت گردی کی جانب لے جاتے ہیں اور اس کے فروغ میں تعاون کرتے ہیں۔
تازہ ترین