• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی کا اجلاس، بریڈ فورڈ کے ذمہ داران کا چنائو کیا گیا

لندن (پ ر) پاک سرزمین پارٹی یوکے کا ایک اہم اجلاس بریڈ فورڈ میں منعقد ہوا جس میں یوکے، کے صدر چوہدری الطاف شاہد، سیکرٹری جنرل غلام نبی عامر، سینئر نائب صدر راجہ فرحان اور نائب صدر جاویدحسین کے علاوہ کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں بریڈ فورڈ کے ذمہ داران کا چنائو ہوا جس کے تحت کاشان جیلانی صدر، سینئر نائب صدر چوہدری ندیم، نائب صدر شاہد احمد، نائب صدر راجہ طارق محمود، جنرل سیکرٹری سید جنید شاہ، انفارمیشن سیکرٹری، وقاص حسن جب کہ کمیٹی ممبران میں محمد علی خان، عثمان علی شاہ، اویس احمد اور عامر سہیل منتخب ہوئے۔ دریں اثناء پاک سرزمین پارٹی یو کے، کے سیکرٹری جنرل غلام نبی عامر نے اپنی بیان میں پاکستان میں دہشت گردی کی تازہ لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی یہ لہر حکومت وقت پر سوالیہ نشان ہے۔ درندہ صفت قاتل جہاں اور جس وقت چاہتے ہیں دھماکے کرتے ہیں اور بے گناہوں کو خاک اور خون میں نہلا دیتے ہیں۔ ہماری حکومت ہر واقعہ کے بعد ایک اجلاس کرتی ہے اور بغیر کسی منصوبہ بندی کے اجلاس مکمل جب کہ سفاک قاتل پوری منصوبہ بندی کے ساتھ اپنے مذموم مقاصد پر عمل پیرا ہیں۔ غلام نبی عامر نے کہا کہ وقت آگیا ہے پاکستان میں بقا اور سلامتی کے لئے ہمیں متحد ہو کر ملک حفاظت کرنی ہوگی۔ سازشی عناصر کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔
تازہ ترین