• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نژاد نابینا بیرسٹر فیاض افضل نے ڈسٹرکٹ جج کا حلف اٹھا لیا

مانچسٹر(غلام مصطفیٰ مغل)پاکستان نژاد نابینا بیرسٹر فیاض افضل او بی ای نے ڈسٹرکٹ جج کا حلف اٹھا لیا۔ جنگ سے خصوصی گفتگو میں فیاض افضل نے کہا کہ معذوری کو کبھی اپنی مجبوری نہیں بننے دیا، والدین کی توجہ اور سخت محنت سے کامیابی کی منزلیں طے کرتا رہا۔ برطانیہ میں نوجوانوں کیلئے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے اپنے کیریئر کیلئے سخت محنت کرنی چاہئے تاکہ وہ اپنے ملک اور والدین نام روشن کرسکیں۔ فیاض افضل کے والد حاجی افضل خان نے کہا کہ آج پاکستانی قوم کو فخر ہے کہ ایک پاکستان نژاد برطانیہ میں سول جج بناہے۔ نوجوان نسل تعلیم کے حصول میں سخت محنت کریں ۔ مسلسل محنت اور لگن سے وہ معاشرے میں اپنا مقام بلند کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین