• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلاد منانا دراصل دلیل توحید ہے، علامہ صادق قریشی

لندن (پ ر) انجمن غلامان مصطفیؐ کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ میلاد النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کے ایمبسیڈر علامہ محمد صادق قریشی نے کہا کہ میلاد، ولادت کے وقت کو کہتے ہیں۔ انہوں نے لسان العرب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی انسان کی ولادت کے وقت کو عربی زبان میں میلاد کہتے ہیں۔ انہوں نے قرآن مجید کی روشنی میں میلاد کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ میلاد منانا دراصل دلیل توحید ہے۔ تقریب کی صدارت سید اسد علی شاہ نے کی۔ خالد جاوید صدر انجمن نے بھی خطاب کیا۔ معروف نعت خوانان، زریں گل، سلیم صدیقی و دیگر نے نعت خوانی کی۔ اختتام پر دعا صلوٰۃ و سلام اور لنگر کا اہتمام ہوا۔ میزبان محفل شہزاد چوہدری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین