• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی فضائیہ نے عقابوں کا سکوارڈرن تیار کر لیا

پیرس(نیوز ڈیسک) فرانسیسی فضائیہ نے دشمن ڈرونز کو مار گرانے کے لئے عقابوں کا سکوارڈرن تیار کر لیا۔ذرائع کے مطابق جنوبی فرانس کے علاقے مونٹ ڈی مارسن میں فضائیہ کے اڈے پر دشمن ڈرونز کو عقابوں سے مار گرانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔اڈے کے رن وے جس پر سپر سانک رفائل طیارے پروازیں بھرتے ہیں پر بغیر انسان کے پرواز کرنے والے جاسوس ڈرونز چھوڑے گئے جن کو سنہری عقابوں نے وسط فضا میں ہی اپنے شکنجوں میں جکڑ کر مار گرایا،عقابوں کو اس عمل کے لئے خصوصی تربیت دی گئی ہے ان عقابوں کو ڈرونز کو چھوڑے جانے کے مقام سے 200 میٹر دور کنٹرول ٹاور پر بٹھایا گیا تھا جہاں سے عقابوں نے آن جھپٹ میں 20 سکینڈ کے اندر ڈرونز کو دبوچ ڈالا۔عقابوں کی اس سکورڈرن کو”ڈی آرٹاگنن“کا نام دیا گیا ہے جس میں چار عقاب مقرر کئے گئے ہیں۔فرانس میں فوجی فضائی اڈوں کے گرد عقاب پالے جاتے ہیں تا کہ جہازوں سے چھوٹے پرندے ٹکرانے کا خطرہ ٹلا رہے ۔مونٹ ڈی مارسن میں عقابوں کے یونٹ کے کمانڈر کرسٹوفر کے مطابق 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنے شکار پر پل پڑنے والے یہ سات فٹ لمبے پروں والے عقاب تین سے چار ماہ کی تربیت میں ڈرونز اور فضا میں موجود چھوٹی مشنیری کو پکڑ کر تباہ کرنے کی تربیت حاصل کر لیتے ہیں۔
تازہ ترین