• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمبوڈیا نے مجھے بیدار کیااور انسانیت سکھائی: انجلینا جولی

لندن (نیوز ڈیسک)ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی کے مطابق کمبوڈیا نے انہیں بیدار کیا اور انسانیت سکھائی۔ اسی وجہ سے اپنی نئی فلم کا پریمیئر اسی ملک میں کیا ہے۔ جولی نے کمبوڈیا میں کھمیرروج دور میں ہونے والے قتل عام کے دوران ایک سچی کہانی پر مبنی اپنی فلم فرسٹ دے کلڈ مائی فادر کے پریمیئر سے پہلے بی بی سی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی فلم کے ذریعے کمبوڈیا کے لوگوں کو اس دور کے صدمات کے بارے میں زیادہ کھل کر بات کرنے میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین