• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس نے مشرقی یوکرائنی باغیوں کا پاسپورٹ تسلیم کرلیا، جرمنی کی مذمت

برلن (نیوز ڈیسک) جرمن حکومت نے مشرقی یوکرائن کے باغیوں کی جانب سے مقامی افراد کو نئے پاسپورٹ جاری کئے جانے اور ان پاسپورٹوں کو روسی حکومت کی جانب سے تسلیم کئے جانے کی مذمت کی ہے۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ترجمان کے مطابق ان پاسپورٹوں کو تسلیم کرنا یویرائن کی وحدت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، انہوں نے یوکرائنی تنازع کے حریف دھڑوں سے کہا کہ وہ نافذ العمل فائر بندی معاہدے کا احترام کرتے ہوئے اس پر عمل کریں۔ دوسری جانب فائر بندی کے پہلے دن فریقین کی جانب سے خلاف ورزیوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
تازہ ترین