• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہمارے معاشرے کا المیہ یہ ہے کہ ہمارے ملک کے بچے پڑھنے لکھنے اور کھیلنے کودنے کی عمر میں گھروں کو فاقوں سے بچانے کیلئے محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ یہ بچے بھی بے داغ یونیفارم پہنے بڑا سا بیگ اٹھائے اسکول جانے کا خواب دیکھتے ہیں لیکن ان کا یہ خواب دلوں میں حسرت بن کر رہ جاتا ہے۔ ملک بھرمیں غربت کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جس کی بنیادی وجہ امیر کا امیر تر ہونا اور غریب کا غریب تر ہونا ہے۔ وہ بھر پور محنت کر کے اپنا خون پسینہ بہا کر بھی اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانے سے قاصر ہیں۔ غربت جرائم کی ماں ہے۔ اس لیے ہمارے ملک میں اسٹریٹ کرائمز ، چوری اور دیگر جرائم میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ غربت کی کوکھ سے مجرم پیدا ہورہے ہیں۔ ہمارے نوجوان نوکری نہ ہونے اور غربت سے تنگ آکر مختلف جرائم میں ملوث ہوجاتے ہیںلہٰذا اس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔(رابعہ رشید)
(rabia_rasheed@gmail.com)
تازہ ترین