• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ہمارے معاشرے میں حرص، لالچ، چوری، رشوت ستانی،قتل و غارت گری، جھوٹ سمیت ہر قسم کی اخلاقی و معاشرتی برائی پھلتی پھولتی نظر آرہی ہے۔ کیا ہم نے کبھی سوچا کہ ہم کیوں انسانیت کی معراج سے اس قدر گر چکے ہیںـ،کیوں اپنے ہی ہاتھوں سے خود کو پستی کی طرف دھکیل رہے ہیں؟ کیوں آج ہمارا یہ حال ہے کہ ہماری نظروں کے سامنے لوگ اپنے حقوق سے محروم کر دیئے جاتے ہیں،ان کا ناحق قتل ہوتا ہے اور ہم خاموش تماشائی بنے دیکھتے رہتے ہیں۔ آج ہمارے پاس آنکھیں تو ہیںمگر شاید بینائی نہیں ہے، دل ہے مگر احساس نہیں اور کہنے کو تو ہم انسان ہیں مگر انسانیت ناپید ہے۔ ظلم و ستم کا شکار ہونے والوں کی آہ و بکا ہماری سماعتوں سے ٹکراتی ہے مگر پھر بھی ہم بہرے بنے ہوئے ہیں۔ آخر کیوں ہم اس حدتک مردہ دل ہوچکے ہیں؟کیوں ہم اپنے دین اوراخلاقیات کی تعلیمات سے اتنے بیگانہ ہو چکے ہیں۔ (ماریہ سلیم)
(mahisal1996@gmail.com)
تازہ ترین