• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاکستان میں خواتین آبادی کے تناسب سے مردوں سے زیادہ ہیں، لیکن مردوں کے مقابلے میں خواتین کا ملکی ترقی میں حصہ کم ہے۔ جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو رسمی تعلیم سے محروم رکھا جاتا ہے۔ہمارے معاشرے کا المیہ یہ ہے کہ یہاں بیٹوں کو اس لئے تعلیم دلوانا ضروری ہے کہ وہ پیسہ کما کر لائیں گے اور بیٹیوں کو اس لئے ناخواندہ رکھا جاتا ہے کہ انہوںنے توسسرال سدھار جانا ہے۔ اس حوالے سے دیہاتوں کی حالت اور بھی ناگفتہ بہ ہے۔ ہمیں اپنی اس غلط سوچ کی اصلاح کرنی چاہئے ، کیونکہ ایک پڑھی لکھی ماں ہی اپنی نسل کی صحیح معنوں میں پرورش کر سکتی ہے۔ اس لئے حکومتی سطح پر بھی تعلیم نسواں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے اقدامات کئے جانے چاہئیں تاکہ ملکی آبادی کا بڑا حصہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔ (ثناء طارق)
(sanatariq749@gmai.com)
تازہ ترین