• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر

دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ آل رائونڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے آج تک آئی سی سی کے سارے ٹورنامنٹ جیتے ہیں لیکن آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نہیں جیتی ہے۔ لیکن یہ وہ واحدٹورنامنٹ ہے جس میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے شاہد آفریدی کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔ وہ منگل کی شام آئی سی سی اکیڈمی میں چیمپئنز ٹرافی ٹور کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔ میگا ایونٹ کی ٹرافی نے منگل سے اپنا سفر آئی سی سی ہیڈ کوارٹر سے شروع کیا۔ یکم جون کو شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں اب ایک سو دن باقی رہ گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کی ٹرافی دبئی سے بھارت، بھارت سری لنکا اور پھر پاکستان سے ہوتی ہوئی دنیا کے بیس ملکوں سے گذرتے ہوئے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا اور پھر انگلینڈ ، یکم مئی کو خواتین ٹرافی کے ساتھ انگلینڈ پہنچے گی۔ ٹرافی کی ٹرافی آئندہ ماہ کراچی آئے گی اورشوپیس کی اٹھائیس سے تیس مارچ تک شہر قائد میں نمائش ہوگی۔ ٹرافی کی رونمائی کے بعد آئی سی سی حکام اور اسپانسرز کی موجودگی میں شاہد آفریدی نے کہا کہ انگلینڈ میں اس ٹورنامنٹ کو دیکھنے کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔چار جون کو پاکستان بھارت میچ کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے۔
تازہ ترین