• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ویسٹ انڈیز کی درخواست پر چار ٹی 20 کھیلنے پر آمادہ

دبئی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے انکار کے بعد ویسٹ انڈیز بورڈ کی درخواست قبول کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز میں چار ٹی 20 میچ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان کسی ملک کے ساتھ چار ٹی 20 میچوں کی سیریز میں حصہ لے گا۔ پی سی بی نے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کی درخواست قبول کرلی۔ دونوں ملکوں کے درمیان اب چار ٹی 20 انٹر نیشنل، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔پی سی بی نے میچوں کے نئے شیڈول کومنظوری دے دی ہے۔ پی سی بی کے ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم بارباڈوس میں دو اضافی ٹی20 انٹر نیشنل میچ کھیلے گی۔دونوں ملکوں میں معاملات طے پاگئے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی رضامندی کے بعد جلد نئے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز سے سیدھی لندن جائے گی۔ جہاں اسے چیمپئنز ٹرافی کے لئے تر  بیتی کیمپ میں شرکت کرنا ہے۔
تازہ ترین