• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹراسکولز ہاکی کیلیے ملک بھر میں ٹرائلز لیے جائینگے،نوید عالم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پہلی انٹر اسکولز بوائز ہاکی چیمپئن شپ اپریل کے وسط میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔مقابلے مردان، بھاول پور اور کراچی میں جبکہفائنل لاہور میں ہونگے۔پی ایچ ایف نے اسکول بوائز ہاکی چیمپئن شپ ٹیموں کے انتخاب کیلئے ملک بھر میں ٹرائلز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ یہ بات پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک اینڈ ڈیویلپمنٹ نوید عالم نے منگل کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ دریں اثنا لاہور سے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں 23، 24فروری کو 25،26 فروری کو حیدر آباد اور 27،28 فروری کو کراچی میں اوپن ٹرائلز ہونگے ، سندھ کے لئے تین رکنی سلیکشن کمیٹی میں منصور احمد، سمیر حسین اور محمد علی خان کو شامل کیا گیا ہے، انہوں نے بتیا کہ ایونٹ میں 20 سے25 اسکولز ٹیموں کو رکھا جائے گا۔ اس ایونٹ کے دوران جعلی ڈاکومینٹس کے خاتمے کا خصوصی طور پر سد باب کیا ہے اور ہر صورت کوشش کی جائیگی کہ صرف سولہ سال تک کی عمر کے کھلاڑی ہی حصہ لے سکیں۔ چیمپئن شپ میں 13،13 کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہونگے ایونٹ کے بعد پاکستان کی انڈر16 ہاکی ٹیم بھی بنائی جائیگی۔
تازہ ترین