• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے سی سی اے پریذیڈنٹ کپ،چار میچز کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے سی سی اے پریزیڈنٹ کپ میں مجاہد جیمخانہ نے سعید اختر کرکٹ کلب کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ ناکام ٹیم 95 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔  مجاہد جیمخانہ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر97 رنز بنا لئے۔ شاہ ٹائون کرکٹ کلب نے سٹی جیمخانہ کو 168 رنز سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے 335رنز بنا ئے۔ سٹی جیمخانہ کی ٹیم167رنز پر ڈھیرہو گئی۔ شالیمار کرکٹ کلب نے اورنگی مسلم کرکٹ کلب کو 174رنز سے ہرا دیا۔ شالیمار نے  379رنز بنائے جبکہ  اورنگی مسلم کرکٹ کلب کی ٹیم صرف 205 رنز بناسکی۔ ملت کرکٹ کلب نے کیماڑی ایگلیٹس کو 2وکٹوں سے شکست دیدی۔ کیماڑ ی ایگلیٹس کی ٹیم147 رنز بناکر آئوٹ ہوئی تو  ملت نے 8وکٹوں پر150 رنز بنا کر ہدف مکمل کر لیا۔
تازہ ترین