• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (   اسٹاف رپورٹر   )یوم یکجہتی کشمیر باسکٹ بال ٹورنامنٹ  کے فائنل میں ناقابل شکست بہادرکلب نے نشتر کلب کو 44-51 پوائنٹس سے شکست دیکر جیت لیا ٹورنامنٹ کا بہتر ین کھلاڑی امانول فیاض اور بہترین اسکورر طلحہ امجدکو قراردیا گیا فائنل جوکہ انتہائی سنسنی خیز اور باسکٹ بال کھل کا بہترین مقابلہ تھا شائقین باسکٹ بال کھیل بہت محفوظ ہوئے فائنل کے پہلے ہاف میں بہادرکلب کو 25-28 کی برتری حاصل تھی بہادر کلب کی جانب سے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی امانول فیاض نے 23 محمدریاض نے 17 اور فارس واسطی نے 5 پوائنٹس اسکورکئے جبکہ نشترکلب کی جانب سے علی چن زیب نے 11 عرفان نے  8 طلحہ امجدنے 6 پوائنٹس اسکور کئے۔
تازہ ترین