• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردوزبان تیزی سے پھیل رہی ہے ،تابش الوری

بہاولپور(سٹی رپورٹر)  اردومیں سی ایس ایس امتحان دینے کی اجازت عدالت عالیہ کاایک تاریخ ساز فیصلہ ہے جس سے اردو کے قومی زبان کے طورپرنفاذ میں پیشرفت ہوگی اورسی ایس ایس امتحان میں کامیاب ہونیوالوں کی شرح بہت بڑھ جائیگی مجلس ثقافت پاکستان کے زیراہتمام ادبی تقریب میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے شاعر دانشور سیدتابش الوری تمغہ امتیاز نے کہاکہ اردو اپنے زور اورطاقت سے دنیاکی ایک عظیم زبان کے طورپرتیزی سے پھیل رہی ہے  جبکہ بانوقدسیہ کی وفات پرتقریب میں گہرے رنج وغم کااظہارکیاگیا  آخر میں مشاعرہ ہواجس میں اردو اورسرائیکی شعر، سیدتابش الوری، مجیب الرحمن، افضل خان، قیوم سرکش، خادم حسین، اشرف خان، صفدراقبال، طارق خان، خالدمحبوب، فیصل خیام، عاطف نصیر، شبیرکلامی اورافضال ہاشم نے کلام سنایا۔
تازہ ترین