• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کاسب رجسٹرارآفس بہاولپور سٹی کا اچانک معائنہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر رانا محمد سلیم افضل نے سب رجسٹرارآفس بہاولپور سٹی کا اچانک معائنہ کیا، انہوں نے غیر حاضر عملہ اور وقت پر دفتر نہ آنے والے آفیسران اور سٹاف کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے دفتر سب رجسٹرار سٹی کے مختلف شعبہ جات ڈیٹا انٹری، دستاویزات وصولی سیکشن، سکروٹنی سیکشن،رجسٹری محرر، آفس قانونگو اور ریکارڈ روم چیک کیا،ڈی سی نے جائیداد کی خرید اور قبضہ حاصل کرنے کے حوالہ سے آگہی حاصل کی۔ انہوں نےشہریوں سے انکے کاموں کی تکمیل کے بارے میں دریافت کیا،ڈپٹی کمشنر نے انچارج شعبہ و متعلقہ ملازمین کو ہدایت کی کہ لوگوں کے تمام کام قانون کے مطابق جلد مکمل کئے جائیں اور بلاوجہ تاخیر نہ کی جائے، انہوں نے سب رجسٹرار آفس میں تعینات انٹر نیز کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور انہیں ڈی سی آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی، ڈپٹی کمشنر رانا محمد سلیم افضل نے تحصیلدار سٹی بہاولپور کے دفتر کا معائنہ کیا اور مختلف شعبہ جات دیکھے، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر تحصیلدار بہاولپور صدر اور نائب تحصیلدار صدر کے دفاتر گئے، انہوں نے حاضری رجسٹر چیک کرتے ہوئے غیر حاضر عملہ کا نوٹس لیا اور دیر سے دفتر آنے والے ملازمین پر اظہار برہمی کیا۔
تازہ ترین