• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی عدالتوں کے حوالے سےسب کو اعتماد میں لیاجائے: ذیشان اختر

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی کے رہنما سید ذیشان اختر، نصراللہ ناصر، عرفان انجم نے کہاہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے میونخ کانفرنس جرمنی میں پاکستان کی بجائے بھارت کی ترجمانی کرکے پوری قوم کومایوس کیا ہے،وزیر اعظم اس کا نوٹس لیں،چند دنوں میں 8دھماکے ہوگئے، مگر وزیر دفاع ہندوستان کی وکالت کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں کے حوالے سے عوام اور تمام دینی وسیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیاجائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ 20کروڑ عوام کامطالبہ ہے کہ نہتے پاکستانیوں کے خون سے ہولی کھیلنے والوں کو مقام عبرت تک پہنچانے کے لئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔
تازہ ترین